جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ارطغل غازی کے ہیرو انگین آلتان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ساتھیوں سمیت گرفتار

کاشف ضمیر ساتھیوں سمیت گرفتار

ارطغل غازی کے ہیرو انگین آلتان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ساتھیوں سمیت گرفتار

مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انیگن آلتان کوپاکستان بلانے والے ملزم کاشف کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق انگین آلتان کی میزبانی کرنے والاملزم کاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے جس کے باعث ملزم کاشف ضمیر کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتارکیا گیا ہے۔

کاشف ضمیر ساتھیوں سمیت گرفتار

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت 8سنگین مقدمات درج ہیں۔

انگین التن کو پہلی بار پاکستان مدعو کرنے والی کسنڑکشن کمپنی کی بھی کوئی حقیقت نہیں ہے بلکے وہ بھی فراڈ ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ شہرہ آفاق ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین آلتان لاہور کے مختصردورے پر آئے تھے جہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران انگین آلتان نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

متعلقہ خبریں