جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

عالمی ادارہ صحت کی کورونا ویکسین آسٹرا زینیکا کا استعمال جاری رکھنے کی اپیل

آسٹرا زینیکا

نیو یارک : عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی آسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال جاری رکھنے کی اپیل کردی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے یورپی یونین کے کئی ممالک کی جانب سے آکسفورڈ کی آسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال روکنے کے فیصلے پر کہا ہے کہ کورونا کی ویکسینیشن کا عمل جاری رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین لگوانے والوں میں بلڈ کلاٹس کے کیسز رپورٹ

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ویکسین اور خون جمنے کے درمیان کسی قسم کے تعلق کے شواہد نہیں ملے، جبکہ ادارے کے ماہرین کا کہنا تھا کہ آج یورپین دوا ساز ایجنسی کے اجلاس میں معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جرمنی، فرانس، اٹلی اور اسپین نے بھی ویکسینیشن کا عمل روک دیا ہے۔

متعلقہ خبریں