جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

فائزر کورونا ویکسین کون لگواسکتا ہے اور کون نہیں؟ گائیڈ لائنز جاری

کورونا

اسلام آباد: امریکی کمپنی فائزر کی کورونا ویکسین سے متعلق این سی او سی نے اپنی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

گائیڈ لائنز کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد فائزر ویکسین لگواسکتے ہیں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں بھی ویکسین لگواسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صوبوں اور وفاقی اکائیوں کو فائزر ویکسین کی فراہمی شروع

گائیڈ لائنز کے مطابق قوت مدافعت میں کمی کے حامل افراد بھی فائزر ویکسین لگواسکتے ہیں، دل، گردے اور جگر کے امراض میں مبتلا افراد کو بھی فائزر ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔ شدید الرجی اور بخار میں مبتلا افراد کو فائزر ویکسین نہ لگائی جائے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق فائزر ویکسین کو روشنی سے بچایا جائے۔

متعلقہ خبریں