جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم نے خود کو قرنطینہ کرلیا

ٹیڈروس

جینیوا: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم نے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے ملاقات کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا۔

ٹیڈروس ادھانوم نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ اُن سے ملنے والے ایک شخص کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے وہ خود کو قرنطینہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اُن میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز کے مطابق قرنطینہ میں رہوں گا اور گھر سے کام کروں گا۔

متعلقہ خبریں