برطانیہ کااگلاوزیراعظم کون ہوگا ؟ 4 امیدواروں نے اپنی خدمات پیش کردیں

برطانیہ: اگلا وزیراعظم کون ہوگا، برطانیہ میں حکمراں جماعت کےچارامیدواروں نےاپنی خدمات پیش کی ہیں تاہم اب سیکریٹری صحت بھی اس دوڑمیں شامل ہوگئےہیں۔

بریگزٹ میں ناکامی پربرطانیہ کی وزیراعظم تھریسامےکی جانب سےاستعفےکےاعلان پروزارت عظمیٰ کی دوڑمیں پانچ امیدوارشامل ہوچکےہیں۔ بریگزٹ معاہدےمیں ناکامی سےدلبرداشتہ ہوکرتھریسامےنےوزارت عظمیٰ کےقلمدان سےمستعفیٰ ہونےکااعلان کیاتھا۔ میڈیارپورٹس کےمطابق ان کےاعلان کےساتھ ہی کنزرویٹوپارٹی کےنئےسربراہ کےلیےچارامیدواروں نےاپنی خدمات پیش کی تھیں تاہم اب سیکریٹری صحت بھی وزارت عظمیٰ کی اس دوڑمیں شامل ہوگئےہیں۔

وزارت عظمیٰ کی دوڑمیں شامل ہونےوالےپانچویں امیدوارسیکریٹری صحت میٹ ہینکوک ہیں۔ دیگرامیدواروں میں سیکریٹری خارجہ جیریمی ہنٹ،بین الااقوامی ڈیولپمنٹ سیکریٹری روری اسٹیورٹ، سابق سیکریٹری خارجہ بورس جونس اورسابق ورک اینڈپنشن سیکریٹری ایستھرمک شامل ہیں۔ برطانیہ میں کنزرویٹوپارٹی کانیاسربراہ ہی برطانیہ کاوزیراعظم ہوتاہے۔