جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا؟

استعفیٰ

لاہور: ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا؟ جی ٹی وی نے پتا لگا لیا۔

جی ٹی وی کے مطابق مصباح الحق ریجنل کوچز کی معتصبانہ سوچ، سفارشات سے تنگ تھے اور فٹنس پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے سابق کپتان یونس خان کو بیٹنگ کوچ تعینات کر کے مصباح الحق سے ایک عہدہ واپس لیا اب کرکٹ بورڈ کے دباؤ پر مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی کی نوکری بھی چھوڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح الحق کا چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان

عہدے سے مستعفی ہونے کی وجہ سلیکشن معملات میں کرکٹ بورڈ کے ایک بڑے عہدیدار کی بے جا مداخلت کرنا بتائی جارہی ہے ساتھ ساتھ کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی میں ان کرکٹرز کو شامل کیا جو سلیکشن کمیٹی میں آنے سے قبل مصباح الحق پر تنقید کے تیر برسا رہے تھے۔

متعلقہ خبریں