جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

کراچی میں تعینات نئے اسسٹنٹ کمشنر سوشل میڈیا پر وائرل کیوں؟

اسسٹنٹ کمشنر

کراچی : نارتھ ناظم آباد کے تھانے میں حال ہی میں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر حاذم بنگوار اپنے فیشن اسٹائل کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تعیناتی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر حاذم بنگوار کےمشہور ہونے کی وجہ یہ ہے کہ وہ سرکاری ملازم ہونے کے ساتھ ساتھ فیشن ڈیزائنر اور گلوکار بھی ہیں۔

اے سی حاذم بنگوار کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے مختلف پریمیئرز اور ریڈ کارپٹ کی تقریبات میں بھی شرکت کرتے رہتے ہیں۔

 

No photo description available.

برطانوی گلوکارہ جیسی جے، امریکی گلوکار اور ریپرز فیوچر، فہیم راشاد نجم المعروف ٹی پین، جیسن ڈیرولو اور نکی میناج سمیت کئی گلوکاروں کے لئے گانے لکھنے کے بعد 2019 میں اپنا پہلا انگریزی گانا ’حرام‘ ریلیز کیا۔

بعدازاں انہوں نے مزید 4 گانے انگریزی زبان میں اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کئے جبکہ ’تجھ کو بھلایا‘ ان کا پہلا اردو گانا ہے۔

نئے اے سی نے ان تمام گانوں پر مشتمل البم ’پلے ود فائر‘ گزشتہ برس ریلیز کی ہے، واضح رہےحاذم بنگوار 3 بین الاقوامی کمپنیوں کے برینڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔

حاذم بنگوا رنے ابتدائی تعلیم امریکی ریاست نیویارک سے حاصل کی پھر اعلیٰ تعلیم کے لئے لندن روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے فیشن ڈیزائننگ اینڈ مارکیٹنگ اور پھر قانون کی تعلیم بھی حاصل کی۔

 

May be an image of 11 people, people sitting, people standing and indoor

اے سی حاذم بنگوار کی والدہ فیروز اکبر عراقی آرکیٹیکٹ ہیں جبکہ ان کے والد علی اکبر بنگوار نے پاکستان پولیس فورس میں بطور ڈی آئی جی خدمات انجام دیں۔

حاذم بنگوار متحرک سماجی کارکن بھی ہے ، یہ ہی وجہ ہے کہ انہوں نے سماجی خدمت کی خاطر ’حازم بنگوار فاونڈیشن‘ کی بنیاد رکھی۔

حاذم بنگوار سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے پی ایم ایس افسر تعینات ہوئے اور اب بطور اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ان کے جداگانہ انداز کے باعث کراچی کے شہریوں نے انہیں اسٹائلش کمشنر کا ٹائٹل دیا ہے۔

یہ پڑھیں : ایک اور پارک کا افتتاح، حافظ الرحمن کو مرتضیٰ وہاب فوبیا ہوگیا : ایڈمنسٹریٹر کراچی

متعلقہ خبریں