جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

صرف 20 پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کیوں، کیا یہ نانی دا ویڑا ہے؟ مریم اورنگزیب

صرف 20 پولنگ اسٹیشن

اسلام آباد : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لوگ اپنی جانوں سے گئے اور پوری کی پوری پنجاب حکومت خاموش تماشائی بنی رہی، صرف 20 پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کیوں ہو، کیا یہ نانی دا ویڑا ہے؟

مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج این اے 75 کے الیکشن پہ ڈاکا ڈالنے کی کوشش پر سماعت ہوئی۔ این اے 75 میں کھلی فائرنگ ہورہی تھی، وہاں نوشین نہتی کھڑی تھی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز تاریخی تھی، جنہوں نے الیکشن کو شفاف بنانا تھا، انہوں نے ہی پریزائڈنگ افسروں کو اغواء کر لیا۔ لوگ اپنی جانوں سے گئے اور پوری کی پوری پنجاب حکومت خاموش تماشائی بنی رہی۔ دھاندلی کی پیداوار عمران خان بھی خاموش رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ساری سازش یہ تھی کہ 20 پولنگ اسٹیشن پہ توجہ لائی جائے، باقی اسٹیشن سے ہٹائی جائے۔ ریٹرنگ افیسر نے بیان دیا کہ وہ پورا دن اور رات کو بھی اتنظامیہ سے رابطہ کرتے رہے لیکن کوئی جواب دینے کو تیار نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اگر شیر ہیں تو 20 پولنگ اسٹیشن میں مقابلہ کریں : تحریک انصاف کا ن لیگ کو چیلنج

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فائرنگ کی وقعات ہوتے رہے، آر او کو سب کا علم تھا، انہوں نے فون کر کے الیکشن کمیشن کو کہا کہ الیکشن کمیشن کے عملہ کی سیکورٹی خطرے میں ہے۔ این اے 75 میدان جنگ بنا رہا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی تمام ویڈیوز، جن میں شہادتیں ہوئیں، وہ ن لیگ کے اکثریتی علاقے تھے، یہ آر اوز کہہ رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا میں نے امیدوار کو کہا کہ 20 پولنگ اسٹیشن پہ ری پولنگ کروا لیں کیا یہ نانی دا ویڑا ہے؟ صرف 20 پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کیوں ہو باقی سب پولنگ اسٹیشن پہ ووٹرز کو ڈرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام ریکارڈ جمع کروا دیا ہے۔ ہم نے اپنے فارمز ویڈیوز جمع کروا دیا ہے، یہ کہتے ہیں ہماری تیاری نہیں تھی۔ ان سے پوچھیں تو دھاندلی کی تیاری تھی، لیکن الیکشن کمیشن میں جواب دینے کی تیاری نہیں تھی؟

متعلقہ خبریں