کراچی : شاہ لطیف ٹاؤن میں غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل

کراچی : شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قتل کی واردات غیرت کے نام پر ہوئی۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف سیکٹر بیس میں نامعلوم افراد گھر داخل ہوئے اور فائرنگ کردی، جس کا نشانہ میاں بیوی ابرار اور شہابہ بنے۔ مقتولین نے پسند کی شادی کے بعد کراچی کا رخ کیا تھا اور چھ ماہ سے کراچی میں مقیم تھے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل پر سوار تھے، ابرار کو چھ اور شہابہ کو پانچ گولیاں لگیں، جبکہ گھر سے گولیوں کے پندرہ خول بھی برآمد ہوئے۔

آبائی علاقے بنو سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کی لاشوں کو رات گئے، پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔