جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

رشتے دار کی شادی میں جانے سے انکار پر بیوی کا شوہر پر قاتلانہ حملہ

شادی

اورنگ آباد: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر اورنگ آباد میں شوہر کو بیوی کے رشتے دار کی شادی میں جانے سے انکار کرنا مہنگا پڑگیا۔

اورنگ آباد کے رہائشی شخص کے خاندان میں 12 نومبر کو شادی تھی، شوہر اور بیوی شام کی چائے پی رہے تھے کہ ان کے درمیان شادی میں شرکت کو لے کر بحث شروع ہوگئی۔

شوہر نے شادی میں جانے سے انکار کرتے ہوئے اہلیہ کو اکیلے ہی جانے کا مشورہ دیا جس پر خاتون غصے میں آگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی کو بغیر میک اپ کے دیکھ کر شوہر کا طلاق دینے کا فیصلہ

پولیس کے مطابق شوہر کے اس انکار پر پہلے تو بیوی نے ہاتھ میں موجود چائے کا کپ اس کے ماتھے پر دے مارا اور بعدازاں کچن سے چھری اٹھائی اور شوہر پرقاتلانہ حملہ کردیا جس سے مذکورہ شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی شخص نے طبی امداد کے بعد مقامی پولیس اسٹیشن میں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

متعلقہ خبریں