جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کیا عاطف اسلم ٹی 20 ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ گائیں گے؟

عاطف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میلہ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں سجنے جارہا ہے اور اس سے قبل شائقین کرکٹ کو قومی ٹیم کے آفیشل ترانے کا بھی شدت سے انتظار ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ ترانہ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں سنا جاسکے گا۔

یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کی جانب سے کیا جارہا ہے جس کے مطابق ترانے کی ویڈیو میں کپتان بابر اعظم سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ؎ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلی بار ڈی آر ایس کا استعمال ہوگا

ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ عاطف اسلم گائیں گے جس کی ویڈیو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے، جبکہ دیگر صارفین نے بھی دعویٰ کیا کہ اس خبر کی تصدیق ہوچکی ہے۔

تاہم دوسری جانب گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے اس معاملے پر کوئی تبصرہ پیش نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں