جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹیسٹ سیریز میں جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے: بابر اعظم

بابر

لاہور: بابر اعظم کا کہنا ہے کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے ٹیسٹ سیریز کیلئے بھرپور تیاری کی ہے، جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز سے جیت کا جو تسلسل رہا اسے برقرار رکھیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا لاہور میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز سے جیت کا جو تسلسل رہا اسے برقرار رکھیں گے، وکٹ دیکھ کر قومی ٹیم میں ایک دو تبدیلی ہوں گی، قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے ٹیسٹ سیریز کیلئے بھرپور تیاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، محمد رضوان کی پانچ پوائنٹس ترقی

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ زمبابوے کیخلاف ان کی ہوم کنڈیشن میں کھیلنا تھوڑا مشکل ہے، امید ہے ٹیسٹ کی وکٹ بیٹنگ اور بولنگ دونوں کیلئے سازگار ہوگی۔ ٹیسٹ ٹیم کا اسکواڈ تجربہ کار ہے، کرکٹ میں کارکردگی آن اینڈ آف ہوتی رہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش یہی ہوتی کہ اینڈ تک کھیلیں، ایسا نہیں ہے کہ باقی کھلاڑی کارکردگی نہیں دکھارہے، فائنل الیون میں خود فائنل کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں