جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف کو گرفتار کیاجائے یا نہیں؟؟ ہائی کورٹ نے جواب دے دیا۔ ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور نیب سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

عبوری ضمانت پر درخواست آج لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کرے گا۔ حمزہ شہبازشریف ضمانت کے لئے پیش ہوئے جہاں ان کو 12 بجے کورٹ میں پیش ہونا تھا ۔ ہائی کورٹ کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

جسٹس حمزہ شہباز کی جانب سے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے۔ حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر فول پرول سکیورٹی پلان تیار کیا گیا تھا۔ 02 ایس پیز،06 ڈی ایس پیز ،10 انسپکٹرز ،30 لیڈی کانسٹیبلز نے بھی تعینات کئے گئے تھے ۔ جبکہ درخواست مسترد ہونے کی صورت پر نیب ٹیم حمزہ شہباز کو عدالت سے ہی گرفتار کرنے کے لئے پوری طرح تیار تھی۔ جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے 6 اپریل کو حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

متعلقہ خبریں