جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خانہ جنگی کی طرف نہیں جائیں گے، امن مذاکرات کیلئے تیار ہیں: ذبیح اللہ مجاہد

ذبیح

کراچی: ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ اپنے لوگوں کو اطمینان دلاتا ہوں کہ خانہ جنگی کی طرف نہیں جائیں گے، ہم امن مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

ترجمان امارت اسلامی افغانستان ذبیح اللہ مجاہد کا جی ٹی وی کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نصف افغانستان پر ہم نے رسائی حاصل کرلی ہے، اپنے لوگوں کو اطمینان دلاتا ہوں کہ خانہ جنگی کی طرف نہیں جائیں گے، ہماری تمام صوبوں میں حاکمیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی خراب صورتحال پر ملکی مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں : معید یوسف

ذبیح اللہ کا مجاہد کا کہنا تھا کہ تمام شعبے کے لوگ آرام سے زندگی بسر کرسکیں گے، مجاہدین کے ساتھ فیصلہ کرچکے ہیں کہ خانہ جنگی کی طرف نہیں جاسکتے، ہم نے سیاسی تنظیموں اور شخصیات سے مذاکرات بھی کیے ہیں، ہم امن مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، ماضی سے سیکھ کر حکمت عملی بنا رہے ہیں : وزیر خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اطمینان دلاتا ہوں کہ بہت جلد ہمارے ملک میں امن قائم ہوگا، ہم چاہتے ہیں کہ پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات ہوجائیں، افغانستان کی صورت حال سے متعلق مزید اقدامات کریں گے۔

متعلقہ خبریں