جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ڈی ایم متحد ہے، موزوں وقت پر استعفے دیں گے : قمر زمان کائرہ

پی ڈی ایم متحد

لاہور : قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم متحد ہے، وزیر اعظم اداروں کو سیاسی طور پر اپنے ساتھ جوڑنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم متحد ہے، اختلاف کی باتیں کرنے والے بے خبر ہیں۔ موزوں وقت پر استعفے بھی دیں گے، حکمرانوں کی چھٹی کرانا حدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس : اپوزیشن اپنی تحریک اگلے سال تک ملتوی کر دے : فواد چوہدری

جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سیاست میں اداروں کی مداخلت ختم کرانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ سیاست میں اداروں کی دخل اندازی ختم ہوگئی تو حکمران اتحاد خود بخود بکھر جائے گا۔

انہوں نے کا کہ آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں، حکومت کو اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔ وزیر اعظم اداروں کو سیاسی طور پر اپنے ساتھ جوڑنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔

قمر زمان نے کہا کہ گوجرانولہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخی ہوگا، بلاول بھٹو سمیت تمام قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں