جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

افغانستان میں کسی بھی خطرے پر فوری رد عمل دینگے : امریکی وزیر خارجہ

افغانستان میں کسی بھی

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ انخلاء میں توسیع سے مزید جانی نقصان کا خدشہ تھا، افغانستان میں کسی بھی خطرے پر فوری رد عمل دینگے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ افغانستان میں کسی بھی خطرے پر نظر رکھیں گے اور فوری رد عمل دینگے۔ افغانستان میں موجود شہریوں کی مدد کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونر ممالک نے افغانستان کے لیے 1.2 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا : اقوام متحدہ

انہوں نے کہا کہ انخلاء میں توسیع سے مزید جانی نقصان کا خدشہ تھا۔ معاہدے کی پاسداری نہ کرتے تو امریکی فوجیوں پر مزید حملے ممکن تھے۔ وقت آگیا تھا کہ طویل ترین جنگ کا خاتمہ کیا جاتا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے افغانوں کی مدد کے لیے تقریباً 64 ملین ڈالر اضافی امداد کا اعلان کیا ہے، یہ رقم اقوام متحدہ اور غیر سرکاری اداروں کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں