جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بہت جلد پمپس پر سستا پیٹرول مہیاء کریں گے : جو بائیڈن

بہت جلد پمپس پر

واشنگٹن : جو بائیڈن نے امریکی شہریوں کو یقین دلایا ہے کہ بہت جلد پمپس پر سستا پیٹرول مہیاء کریں گے۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے پیٹرول اور گیس کی قیمتیں بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے انتظامیہ کو مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کریں۔ امریکی شہریوں کو بہت جلد پمپس پر سستا پیٹرول مہیاء کریں گے۔ گیس کی قیمتوں کو مصنوعی طور پر زیادہ رکھا جارہا ہے، تحقیقات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت لگے گا لیکن گیس کی قیمتوں میں شہری جلد کمی دیکھیں گے۔ طویل مدت میں ہم تیل پر انحصار کم کردیں گے۔ امریکی جو تکالیف برداشت کررہے ہیں اس کو محسوس کرتا ہوں۔ ہماری انتظامیہ سپلائی چین اور بندرگاہوں پر کام تیز کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جو بائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس کے درمیان شدید اختلافات، امریکی میڈیا کا دعویٰ

خیال رہے کہ امریکہ میں مہنگائی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔ محکمہ محنت کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس اکتوبر میں ختم ہونے والے 12 مہینوں میں 6.2 فیصد بڑھ گیا جو تیل، گاڑیوں اور مکانات کی قیمتوں میں اضافے کی 30 سال کی بلند ترین سطح ہے، ان اعداد و شمار پر ماہرین بھی حیران ہوگئے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن مہنگائی کے حوالے سے پہلے بھی بیان جاری کرچکے ہیں، انہوں نے مہنگائی کے خلاف جنگ کو اولین ترجیح قرار دیا تھا اور کہا کہ مہنگائی میں اضافہ عارضی ثابت ہو گا۔

ماہرین کے مطابق کورونا وباء کے دوران بھی مہنگائی نے سر نہیں اٹھایا، تاہم ویکسین اور لاک ڈاؤن سمیت دیگر بندشوں کے ختم ہونے اور معمولات کی بحالی کے ساتھ ہی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، کارکنوں کی کمی کے باعث دنیا بھر میں سپلائی چینز متاثر ہونے سے بھی قیمتوں پر فرق پڑا ہے۔

مہنگائی کے 30 سالہ ریکارڈ کی خبروں کا امریکی منڈیوں پر بھی اثر پڑا اور وہاں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور ڈاؤ جونز 0.7، ایس اینڈ پی میں 0.8 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ نیسڈیک 1.7 فیصد گر گئی تھی۔

متعلقہ خبریں