راولپنڈی: انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور کھلاڑی کل راولپنڈی ٹیسٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
ای سی بی کے ترجمان نے کہا کہ میڈیکل پینل کھلاڑیوں کا معائنہ کر رہا ہے، کھلاڑیوں کی صحت معمول کے مطابق ہے، آرام کی غرض سے اسٹیڈیم نہیں آئے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز، پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ ملتوی ہونے کا امکان
ترجمان ای سی بی کا مزید کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو وائرل انفیکشن ہوا ہے جو معمول کی بات ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق انگلش کھلاڑیوں کے انفیکشن میں مبتلا ہونے کے بعد پنڈی ٹیسٹ شروع کرنے کے حوالے سے انگلش بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
The PCB and ECB are in discussions regarding the commencement of the 1st #PAKvENG Test as some England players are down with viral infection. The PCB continues to monitor the situation, is in contact with the ECB and will provide further updates in due course.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 30, 2022
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہم صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، پی سی بی معاملے پر جلد اپ ڈیٹ جاری کر دے گا۔