جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

وزیراعظم اور وزیر خارجہ بتائیں کہ دنیا سے کیا بات ہوئی : خورشید شاہ

وزیراعظم اور وزیر خارجہ بتائیں

اسلام آباد : پی پی رہنماء کا کہنا ہے کہ خیرپور سے اگر پانی نہ نکلا ڈیڑھ کروڑ کجھور کے درخت ختم ہو جائیں گے، وزیراعظم اور وزیر خارجہ بتائیں کہ دنیا سے کیا بات ہوئی۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء اور وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کی خاطر ہر چیز قربان کردی ہے۔ ہمیں قدر نہیں ہے، ہم اس شاخ کو کاٹ رہے ہیں، جس پر بیٹھے ہیں۔ یہ پاکستان ہے تو ادارے ہیں اور ہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست گالی کا نام نہیں، خدمت کا نام ہے۔ جس ملک میں سیاست کو گالی سمجھا جائے وہ کیسے چلے گا؟ یہ پارلیمنٹ وزیر اعظم کو کہے کہ وہ پاکستان کے مستقبل پر منصوبہ بندی کرے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کے ساتھ اس وقت کسی قسم کے رابطے میں نہیں ہیں: وزیر خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی 80 فیصد فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ خیرپور سے اگر پانی نہ نکلا تو اربوں روپے کے ڈیڑھ کروڑ کجھور کے درخت ختم ہو جائیں گے۔ پارلیمنٹ سیلاب کے اسباب اور تباھی پر بحث کرے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا ہم ہر سال تباہی کے بعد بھیک مانگتے رہیں؟ وزیراعظم اور وزیر خارجہ اس ایوان میں آئیں اور بتائیں کہ دنیا سے کیا بات ہوئی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دنیا کے ممالک کوئلے کی وجہ سے کہاں سے کہاں پہنچ گئے اور ہمیں روکا گیا۔ آج تھر میں کول سے بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ آج وزیراعظم تین سو میگاواٹ پلانٹ کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکتے ہیں اگر پارلیمنٹ کو اہمیت دیں۔ جس نے پارلیمنٹ کو عزت دی اسے پارلیمنٹ نے عزت دی۔

متعلقہ خبریں