جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 7 کے آغاز میں چند گھنٹے باقی، افتتاحی تقریب سمیت تمام تیاریاں مکمل

پاکستان

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے آغاز میں چند گھنٹے باقی رہ گئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سمیت تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، افتاحی میچ سے قبل معروف گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، پی ایس ایل کا میلہ اب سے چند گھنٹوں بعد شروع ہوگا، بڑے ٹورنامنٹ کے لیئے بڑا اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ اپنی آواز سے تماشائیوں کا لہو گرمائیں گے، جبکہ تقریب کے دوران آسٹریا سے آنے والے پیرا گلائیڈرز بھی دس ہزار فٹ کی بلندی سے نیشنل اسٹیڈیم میں اترنے کا عملی مظاہرہ کریں گے اور انگلینڈ سے تعلق رکنے والے معروف فٹبالر مائیکل اوون بھی تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے آغاز سے ایک روز قبل نیشنل اسٹیڈیم میں آگ لگ گئی

دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے، جبکہ پی ایس ایل میں پہلی بار کپتانی کرنے والے بابر اعظم بھی کراچی کنگز کی کشتی پار لگانے کا خواب سجائے میدان میں اتریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز شام سات بجے ہوگا۔

متعلقہ خبریں