جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاک ڈاؤن میں نرمی سے سندھ کے اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بڑھنے لگا

کا دباؤ

کراچی : کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بڑھنے لگا ہے۔ آئی سی یو، انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سندھ بھر میں کورونا کے شکار 198 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں۔ 55 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس سے 100 دنوں میں 1900 ہلاکتیں، ہمارے پیارے جاں بحق ہورہے ہیں : اسد عمر

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے شکار مریض طبیعت خراب ہونے پر ایچ ڈی یو میں زیر علاج ہیں۔ 149 مریضوں کو ایچ ڈی یوز میں سانس لینے میں دشواری کے باعث منتقل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں، وینٹی لیٹرز، آئی سی یو میں آنیوالے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ 2 ہفتے قبل تما سرگرمیوں کو کھولنے سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں