جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

25 سیکنڈز کے اندر روبوٹ نے 100 میٹر کا فاصلہ طے کرکے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

میٹر

نیویارک: کم ترین وقت میں روبوٹ نے 100 میٹر کا فاصلہ مکمل کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

امریکا کی اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے بنائے گئے بائی پیڈل روبوٹ نے 24.73 سیکنڈز میں 100 میٹر کا فاصلہ مکمل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں اپنا نام درج کروالیا۔

اس 2 ٹانگوں والے روبوٹ کا نام ‘کیسی(Cassie)‘ ہے، جس نے گزشتہ دنوں یونیورسٹی کے وائٹ ٹریک اینڈ فیلڈ سینٹر پر 24.73 سیکنڈز میں 100 میٹر کا فاصلہ بھاگ کر طے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئرن مین کی خصوصیت والا روبوٹ تیار کرلیا گیا

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ روبوٹ کی نہ کوئی آنکھیں ہیں اور نہ ہی اس میں کوئی کیمرا یا سینسر موجود ہے۔

ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے اس روبوٹ کو بغیر رکے اور گرے 100 میٹر فاصلے کو طے کرنا تھا جو اس نے کامیابی سے مکمل کیا۔

متعلقہ خبریں