ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

پریٹوریا: جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج ہوگا۔

سیریز کا پہلا میچ پریٹوریا میں پاکستانی وقت کے مطابق چار بجے شروع ہو گا. سیریز کیلیے آل رائونڈر ارم جاوید نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ قومی کوچ مارک کولز نے کہا کہ ایک روزہ سیریز شاندار رہی اور اب ہم اگلے 10 سے 12 روز کے دوران کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے حوالے سے کافی پر امید ہیں۔

پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ساتویں جبکہ ہیوم سائیڈ چھٹے نمبر پر ہے، آخری مرتبہ باہمی ٹی ٹوئنٹی سیریز 2015 میں کھیلی گئی جس میں جنوبی افریقہ نے 2-1 سے فتح پائی تھی۔

Facebook
Facebook
YouTube
YouTube