جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی پورٹ سے سویابین کے جہاز کی منتقلی کے خلاف مزدوروں کا احتجاج، دھرنا

کراچی : پورٹ پر کام کرنے والے مزدوروں نے سویابین کے جہاز کی منتقلی کو کراچی پورٹ کے خلاف سازش قرار دے دیا۔ مزدورں نے جہاز کی منتقلی اور آئندہ بلک کارگو پورٹ قاسم پر اتارنے کے فیصلے پر احتجاج کیا۔

سویابین جہاز کی پورٹ قاسم منتقلی پر مزدوروں نے احتجاج کرکے نیٹی جیٹی پل پر دھرنا دیا۔

کراچی بندرگاہ سے سویابین سے لدے جہاز ہرکولیس پورٹ قاسم پہنچ گیا۔ مزدور انجمنوں نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی مرکزی عمارت کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے ریلی کی شکل میں نیٹی جیٹی پل تک مارچ کیا اور پل پر دھرنا دیا۔

مزدور رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سویابین کے جہاز سے اٹھنے والی گرد کو ہلاکتوں کا سبب قرار دینا پورٹ کے خلاف سازش ہے اگر کارگو کی منتقلی کا فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پورٹ پر ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے۔

احتجاج کے باعث کراچی پورٹ کے اطراف ٹریفک جام ہوگیا، احتجاج اور دھرنے کے باعث بندرگاہ تک امدورفت معطل ہوگئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ہرکولیس نامی جہاز پورٹ قاسم لنگر انداز ہوگیا ہے، جہاز میں موجود سویابین کو پورٹ قاسم اتارا جائیگا۔

متعلقہ خبریں