جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پیپلز پارٹی کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ قائم کی جاسکتی ہے : کنور نوید جمیل

کنور نوید جمیل

کراچی : کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان دھڑے بندی کا شکار نہیں ہے، وزیر اعظم نے ایک اور وزارت دینے کا کہا تھا، پیپلز پارٹی کے ساتھ اپوزیشن میں رہ کر ورکنگ ریلیشن شپ قائم کی جاسکتی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان دھڑے بندی کا شکار نہ پہلی تھی اور نہ اب ہے۔ ایم کیو ایم کیخلاف بات کرنے کو کچھ نہیں ہوتا تو یہی بات کرتے ہیں کے گروپ بندی کا شکار ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیں 4 ماہ قبل خود ایک اور وزارت دینے کا کہا تھا۔ ہم نے وزارت لینے پر عدم دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ جب کراچی اور حیدرآباد کے مسائل حل نہیں ہونگے تو ہمارا وزارت لینے کا کیا فائدہ؟

یہ بھی پڑھیں : ایم کیو ایم کی وفاقی حکومت سے ناراضگی کی اصل وجہ!

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہم سے دو معاہدے کیے جو بہادرآباد اور بنی گالہ میں ہوئے۔ عمران خان نے ہمارے 12 مطالبات عوام مسائل کے حل پر اب تک عمل درآمد نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ اپوزیشن میں رہ کر ورکنگ ریلیشن شپ قائم کی جاسکتی ہے۔

کنور نوید جمیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی سے 85 فیصد ریوینیو وصول کرتی ہے، انہیں چاہئے کہ وہ مسائل حل کریں۔ کراچی اور حیدرآباد کے مسائل حل کرنا پیپلزپارٹی کی ذمہ داری ہے، جیسے پورا نہیں کیا جارہا۔

متعلقہ خبریں