جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

ساتھ کام کرنے کا مطلب نہیں کہ میری کمر پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لیں

انوشے

معروف اداکارہ انوشے اشرف نے اپنے ساتھ کام کرنے والوں اور دوستوں میں فرق واضح کیا اور ساتھ ہی ایک بھی پیغام جاری کیا ہے۔

انوشے اشرف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ساتھ پراجیکٹ میں کام کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ میں آپ کی بہت اچھی اور خاص دوست بن گئی اور آپ ایونٹس میں میری کمر پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لے سکتے ہیں۔

اداکارہ نے کسی کا نام مینشن کیے بغیر کہا کہ ہم کولیگز ہیں، دوست نہیں، ان میں فرق جانیے، انسان کی اپنی پرائیویسی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر حریم شاہ کا تہلکہ آمیز انٹرویو ، بڑے بڑوں کی پول کھول دی۔

ایک صارف نے اداکارہ کی ٹوئٹ پر جواب دیا کہ امید ہے جس نے ایسا کیا، آپ نے انہیں روکا ہوگا۔

انوشے نے صارف کو وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک بڑے پیمانے پر ہونے والا ایونٹ تھا اور میں کسی قسم کا ہنگامہ کھڑا نہیں کرنا چاہتی تھی، میں نے یہ اس لیے بتایا تاکہ لوگ مستقبل میں اس فرق کو سمجھ سکیں۔

متعلقہ خبریں