جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

عالمی بینک کی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 21 کروڑ سے زائد ڈالر امداد کی منظوری

متاثرین کیلئے 21 کروڑ

اسلام آباد : عالمی بینک نے بلوچستان کی سیلاب سے متاثرہ آبادی کیلئے ساڑھے 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دیدی۔

عالمی بینک کے بورڈ نے واشنگٹن میں امداد کی منظوری دی۔ بینک کے مطابق امداد کے تحت بلوچستان میں آبپاشی سیلاب سے بچاؤ کے انفراسٹرکچر اور روزگار کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ اور بلوچستان پولیس کا مشترکہ آپریشن، بدنام زمانہ ڈاکو کریم بخش عرف کرو مارا گیا

عالمی بینک کا کہنا تھا کہ جامع سیلاب لچکدار منصوبے کے تحت 35 ہزار ایک سو افراد کو مکانات کی تعمیر کیلئے امداد دی جائیگی۔ کسانوں کو زراعت روزگار اور مویشیوں کیلئے بھی مالی امداد فراہم کی جائیگی۔

منصوبے کے تحت سیلاب سے متاثرہ 27 لاکھ افراد کو امداد فراہم کی جائیگی۔ سیلاب سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور ارلی وارننگ سسٹم کا نظام قائم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں