جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ترسیلات زر پر عالمی بینک کی رپورٹ مسترد، حقائق جانے بغیر تعین کیا گیا : وزارت خزانہ

حقائق جانے بغیر

اسلام آباد : وزارت خزانہ نے ترسیلات زر پر عالمی بینک کی رپورٹ مسترد کر دی ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی رپورٹ میں حقائق جانے بغیر ترسیلات زر کا تعین کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومتی اقدامات کی وجہ سے ترسیلات زر میں اضافہ ممکن ہے۔ رواں مالی سال ترسیلات زر 20 سے 21 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 میں ترسیلات زر 17 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں۔

ترسیلات زر گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6 اعشاریہ 2 فیصد زائد ہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ترسیلات زر 16 ارب ڈالر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے امکان ہے : عالمی بینک

وزارت نے واضح کیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ترسیلات زر میں کمی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترسیلات زر پر عالمی بینک کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔ عالمی بینک کی رپورٹ میں حقائق جانے بغیر ترسیلات زر کا تعین کیا گیا۔

محکمہ خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کی طرف سے مارچ کے بعد ترسیلات زر میں نمایاں کمی کا اندازہ درست نہیں ہے۔ حکومت نے بینکوں کے ذریعے ترسیلات زر بڑھانے پر متعدد اقدامات لیے ہیں۔

متعلقہ خبریں