ورلڈ کپ پریکٹس میچز کی ٹکٹیں فروخت کیلیے پیش

انگلینڈ: ٓائی سی سی نے ورلڈ کپ پریکٹس میچز کی ٹکٹیں فروخت کیلیے پیش کردیں۔

یہ ٹکٹیں آفیشل سائٹ سے خریدی جا سکتی ہیں۔ میگا ایونٹ سے قبل مجموعی طور پر 10 وارم اپ میچز 24 سے 28 مئی تک کھیلے جائیں گے۔ ہر ٹیم عالمی کپ سے قبل2 پریکٹس میچز کھیلے گی۔ یہ میچزبرسٹل کائونٹی گرائونڈ، کارڈف ویلز اسٹیڈیم۔ ہیمپشائر بائول اور دی اوول میں کھیلے جائیں گے۔ ان مقابلوں کو آفیشل ون ڈے اسٹیٹس حاصل نہیں ہوگا۔ پاکستان میگا ایونٹ سے قبل اپنا پہلا وارم اپ میچ جمعہ 24 مئی کو برسٹل میں افغانستان کیخلاف کھیلے گا۔ دوسرے مقابلے میں اس کا سامنا بنگلہ دیش سے اتوار 26 مئی کو کارڈف میں ہونا ہے۔