جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

دنیا بھر میں آج خوراک کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

خوراک کا عالمی دن

اسلام آباد : خوراک کا عالمی دن ہم سب کو انفرادی اور اجتماعی سطح پر دنیا سے بھوک مٹانے کے عزم کے اظہار کا موقع دیتا ہے۔

عالمی یومِ خوراک کا اس سال عنوان بھوک کا خاتمہ دو ہزار تیس تک ممکن ہے رکھا گیا ہے۔ یہ دن اقوامِ متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق کھانے کو ضائع ہونے سے بچایا اور زیادہ زراعت کی جائے تو دو ہزار تیس تک بھوک کا خاتمہ ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : معمر افراد کا عالمی دن، بزرگ شہری روزگار کی تلاش میں سڑکوں پر کسی مسیحا کے منتظر

فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں جہاں بڑی تعداد میں لوگ بھوک کا شکار ہیں تو لاکھوں لوگ موٹاپے کے مسائل سے بھی دوچار ہیں۔ گلوبل ہنگر انڈیکس کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت اسی کروڑ سے زائد افراد دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں۔

پاکستان میں جہاں آمدن کا بنیادی ذریعہ زراعت ہے اس کے باوجود ملک میں لاکھوں لوگ بھوکا سونے پر مجبور ہیں۔ ورلڈ ہنگر انڈیکس دو ہزار بیس میں پاکستان اٹھاسیویں جبکہ بھارت چورانوے اور افغانستان ننانویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں