جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا وائرس سے کیسے بچا جائے، عالمی ادارہ صحت نے احتیاطی تدابیر جاری کردیں

احتیاطی تدابیر

جنیوا : عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر جاری کردیں، ہاتھوں کو صابن یا سینیٹائزر سے دھونے سے وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔

احتیاطی تدابیر کے مطابق جس شخص کو نزلہ، زکام، کھانسی یا بخار جیسی علامات ہوں اس سے کم سے کم ایک میٹر کی دوری اختیار کی جائے۔ کورونا وائرس سانس کے ذریعے باآسانی ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق آنکھ، ناک اور منہ کو چھونے سے اجتناب کیا جائے۔

اگرآپ حال ہی میں چین سے واپس آئے ہیں یا کسی ایسے شخص سے ملے ہیں جو چین سے آیا ہو اور وائرس کی علامات ظاہر ہورہی ہوں تو فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس : پاک، ایران سرحد مسلسل تیسرے روز بھی بند، ہزاروں پاکستانی پھنس گئے

سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہو تو بھی ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے اور مکمل صحت یاب ہونے تک گھر سے نکلنے سے اجتناب کیا کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پالتو جانوروں سمیت ہر جانور سے دوری اختیار کی جائے اور باقاعدگی سے ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں، گوشت اور انڈوں کو اچھے سے پکا کر کھائیں۔

متعلقہ خبریں