جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

عالمی ادارۂ صحت کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین سے متعلق خبر کا خیر مقدم

ویکسین سے متعلق

نیو یارک : عالمی ادارۂ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی بنائی گئی کورونا ویکسین سے متعلق خبر کا خیر مقدم کرتے ہوئے زور دیا کہ ویکسین تک سب کی رسائی ہونی چاہیے۔

ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی حالتوں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیک ریان نے آکسفورڈ ویکسین کے تجربات میں شامل سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثبت نتیجہ ہے، لیکن ہمیں بہت دور تک جانا ہے، کووڈ نائنٹین کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ابھی بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس ویکسین کی ابتدائی آزمائش کے حوصلہ افزاء نتائج

انہوں نے کہا کہ ویکسین سے متعلق ٹرائل بڑے پیمانے پر ہونے چاہیے، اس وقت دنیا میں ممکنہ طور پر تئیس ویکسین بنائی جا رہی ہیں۔ ویکسین تک سبھی کی رسائی ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں