جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کورونا وائرس کو لیبارٹری میں تیار کرنے کے کوئی ثبوت نہیں ملے : عالمی ادارہ صحت

لیبارٹری میں تیار

نیو یارک : عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ کورونا کی سستی ویکسین تیار کی جائے، کورونا کو لیبارٹری میں تیار کرنے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کی ستر سے زائد ویکسین پر کام ہورہا ہے۔ کوشش ہے کہ کورونا کی سستی ویکسین تیار کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کا بدترین وقت آنا ابھی باقی ہے : عالمی ادارہ صحت

ڈائریکٹر جنرل ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ آکسفورڈ کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کا انسانوں پر تجرباتی استعمال خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت چاہتا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے امریکا سمیت تمام ممالک کے تعاون سے کام کیا جائے۔ ابھی تک کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا ہے کہ کورونا کو لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔ جانوروں سے انسانوں میں کورونا کی منتقلی کے زیادہ شواہد ہیں۔

متعلقہ خبریں