جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہی کرائیں: آئی سی سی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہی کرائیں، آئی سی سی نے ممبرز بورڈ کو میگا ایونٹ کی تیاریاں جاری رکھنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویڈیو لنک کے ذریعے اہم میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں ممبرز بورڈ کے عہدیداروں نے کرکٹ کے مستقبل پر بات کی۔

کورونا وائرس کے باعث آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپئن شپ اور میچز کی معطلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز حالات بہتر ہوتے ہی کرانے پر زور دیا ہے۔

ممبرز ممالک نے آئی سی سی سے پروفیشنل لیگز کے لئے جگہ بنانے کا مطالبہ کیا جس پر آئی سی سی کا کہنا تھا کہ فی الحال پہلی ترجیح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ورلڈٹی ٹوئنٹی کو شیڈول کے مطابق کرانا ہے۔

متعلقہ خبریں