جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

دنیا کا سب سے مہنگا برگر، قیمت ساڑھے نو لاکھ روپے

دنیا کا سب سے

 ہالینڈ: دنیا کا سب سے مہنگا برگرسامنے آگیا ہے جسے ’گولڈن بوائے‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ہالینڈ کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے جس کی قیمت 6000 امریکی ڈالر یا ساڑھے نو لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

ہالینڈ کے شہر وورتھوئزن میں واقع ’ڈی ڈالٹنس‘ ریستوران نے بڑے کیکڑے (کنگ کریب)، وائٹ ٹرفل اور دیگر اجزا سے ایک مزیدار برگر بنایا ہے۔ ریستوران کے مالک رابرٹ جان ڈی وین ایک روز انٹرنیٹ پر دنیا کے سب سے بڑے برگر کو ڈھونڈ رہے تھے کہ ان کی نظر اوریگون کی ایک برگر دکان پرپڑی جس کی قیمت 5000 ڈالر اور وزن 352 کلوگرام تھا۔ یہ ریکارڈ 2011 میں کیا گیا تھا لیکن اب وہ اس سے بھی قیمتی برگر بنانے کا ارادہ کرچکے تھے۔

لیکن وہ کئی سو کلوگرام وزنی برگر کی بجائے ایک ایسا چھوٹا مگر مہنگا ترین برگربنانا چاہتے تھے کہ اسے عام انسان کھاسکے۔ تاہم انہوں نے اس مہنگے ترین برگر سے ہونے وآلی آمدنی غریب ممالک میں پانی کے منصوبوں کو عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

دلہن کی سسرال میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹری، لوگ حیران

گولڈن بوائے نامی اس برگرمیں مہنگے ترین اجزا شامل کئے ہیں۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ اسے سونے کے ورق میں لپیٹا گیا ہے۔ اس کا گوشت جاپان سے آیا ہے جو مہنگا ترین گوشت بھی ہے۔ پھر بن کو شیمپین شراب میں ڈبوکر سکھایا گیا ہے۔ اس پر زعفران بھی ڈالے گئے ہیں اور بطخ کے انڈوں سے تیارکردہ مایونیز ڈالی جاتی ہے۔ آخر میں برگر کو ایک مرتبہ پھر شراب کی دھونی دی جاتی ہے۔

سب سے پہلے تین افراد نے یہ مہنگا ترین برگر کھایا اور وہ خیراتی کام میں مدد کرنا چاہتے تھے۔ اگر آپ بھی یہ برگر کھانا چاہتے ہیں تو کم ازکم دو ہفتے قبل گولڈن بوائے کا آرڈر دینا ہوگا۔

متعلقہ خبریں