جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

150 سے زائد بار ٹیسٹ میں ناکامی پر دنیا کا بدترین ڈرائیور کا خطاب

ڈرائیونگ

برطانیہ: ڈرائیونگ کرنے کے خواہش مند شخص کو اس شوق کو پورا کرنے کے لیے بہت پاپڑ بیلنے پڑے اور بلآخر 157 مرتبہ ناکام ہونے کے بعد وہ اس ٹیسٹ میں پاس ہو گیا

برطانوی ڈرائیونگ اینڈ وہیکل اسٹینڈرز ایجنسی (ڈی وی ایس اے) کے مطابق ایک برطانوی شہری نے متعدد بار ڈرائیونگ نالج ٹیسٹ میں ناکام ہو کر ایک انوکھا ہی ریکارڈ قائم کر ڈالا۔

ڈرائیونگ کے نظریاتی ٹیسٹ میں 157 مرتبہ ناکام ہوا اور اس پورے عمل میں اس کے 43 ہزار برطانوی پاؤنڈز خرچ ہوئے۔

یہ بھی پڑ ھیں:ہواووے کا سیلف ڈرائیونگ کار کی تیاری کا منصوبہ

اس برطانوی شہری کو ‘دنیا کا بدترین ڈرائیور’ کے خطاب سے نوازا جا رہا ہے جب کہ دیگر لوگوں کی جانب سے اسے استقامت کی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں