جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

شیاؤمی کی 200 میگا پکسل کیمرے والا موبائل متعارف کروانے کی تیاری

میگا

اسمارٹ فون بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی 200 میگا پکسل کیمرے والا اسمارٹ فون متعارف کروانے کی تیاری میں مشغول ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شیاؤمی اس وقت 200 میگا پکسل کیمرا سینسر جیسی خصوصیات والے اسمارٹ فون پر کام کررہی ہے تاہم اس وقت سب سے زیادہ طاقتور ترین کیمرا 108 میگا پکسل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل پر یوٹیوب استعمال کرنے والوں کیلئے نئی تبدیلی

رپورٹ کے مطابق متعارف کروائے جانے والے فون کے کیمرے میں 0.64 وی ایم پکسلز ہوں گے جو اب تک کے سب سے چھوٹے پکسلز ہیں تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ کمپنی کی جانب سے 200 ایم پی فون کب تک متعارف کروایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں