جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

یاسرحسین کا نجی زندگی میں دخل اندازی کرنے والے مداح کو کرارا جواب

مداح

کراچی : اداکار یاسر حسین مداح کے مشورے کا برا مان گئے، انہوں نے مشورے کو نجی زندگی میں دخل اندازی قرار دیتے ہوئے مداح پر تنقید کے نشتر چلا دئیے۔

یاسر حسین اپنی اہلیہ اور اداکارہ اقراء عزیز کے ہمراہ سری لنکا میں ہنی مون منا رہے ہیں، اور اپنی اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں بھی ہیں۔

حال ہی میں اقراء عزیز نے اپنی اور یاسر حسین کی ایک سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر کچھ لوگوں نے مثبت تو کچھ نے تنقیدی تبصرے کیے تاہم ایک صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا "یاسر بھائی اقرا کا ایسے سوشل میڈیا پر آنا اچھا نہیں لگتا کیونکہ اب وہ آپ کی عزت ہیں”۔

یاسر حسین نے اس مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا "یار مجھے تو آپ کی سوچ بھی اچھی نہیں لگتی تو کیوں نا آپ اپنے کام سے کام رکھو”۔

اداکار و رائٹر یاسر حسین کے رد عمل پر کچھ اور مداحوں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا مناسب سمجھا اور تنقید کا نشانہ بننے والے صارف پر مزید نشتر چلانے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: اقراء عزیز اور یاسر حسین کی ڈانس ویڈیو وائرل

ایک مداح نے یاسر حسین کے جواب کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قوم بس اپنے کام سے کام نہیں رکھ سکتی، جس پر تنقید کا نشانہ بننے والے صارف نے پھر کہا کہ "میں یاسر حسین کا بہت بڑا مداح ہوں، اسی لیے یاسرحسین کو مشورہ دیا تھا، جو غلط ہے وہ غلط ہے، بحیثیت مسلم آپ کو چاہیئے کہ جہاں برائی ہوتے دیکھو اسے روکو”۔

متعلقہ خبریں