جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

یاسر اور اقراء کی انوکھے انداز میں شادی کی دعوت

یاسر

اداکار یاسر حسین اور اداکارہ اقراء عزیز جیون ساتھی بننے جارہے ہیں۔ دونوں کا نکاح 28 دسمبر کو دوپہر ایک بجے طے پایا ہے۔ ان کی شادی کا دلچسپ کارڈ بھی منظر عام پر آگیا ہے جو اپنی انفرادیت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

یاسر حسین اور اقراء عزیز دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کا کارڈ شیئر کیا۔ کارڈ کی عبارت میں لکھا ہے کہ خادم صاحب کا لڑکا یاسر (دیر آیا درست آیا) اور عزیز صاحب کی لڑکی اقراء (سمجھداری کی مثال) کا نکاح 28 دسمبر کو دوپہر ایک بجے ہوگا۔ (کیونکہ 2020 میں مہنگائی بڑھے گی)۔

اس کے علاوہ کارڈ پر تحریر ہے کہ نکاح ون پی ایم شارپ اور بھرپور لنچ ڈھائی پی ایم شارپ (بیکاز اوور پی ایم از ریلی ویری شارپ)۔

یہی نہیں اس منفرد شادی کارڈ پر یہ بھی لکھا ہے کہ گفٹس کی ضرورت نہیں۔ سلامی مشورے کی طرح دیں ( دل کھول کر)۔

یہ بھی پڑھیں: جامع ملیہ میں طلبہ پر تشدد کی ویڈیو لائک کرکے اکشے کمار تنقید کا نشانہ بن گئے

واضح رہے کہ اداکار یاسر حسین نے لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 کے دوران اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر اداکارہ نے بھی ہاں کر دی تھی۔

متعلقہ خبریں