جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

یاسر شاہ کیخلاف نامناسب الفاظ، اسٹیورٹ براڈ پر ان کے والد نے جرمانہ عائد کردیا

جرمانہ

مانچسٹر: انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ پر ان کے والد اور میچ ریفری کرس براڈ نے 15 فیصد میچ فیس جرمانہ کردی۔

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں نامناسب زبان استعمال کرنے پر انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ پر والد میچ ریفری کرس براڈ نے 15 فیصد میچ فیس جرمانہ کردی۔ ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی ڈسپلنری ریکارڈ میں ڈالا گیا ہے۔

پاکستان کی دوسری اننگز کے 46 ویں اوور میں یاسر شاہ کو آؤٹ کرنے کے بعد انھوں نے نامناسب الفاظ ادا کیے تھے، اسٹورٹ نے غلطی تسلیم کرلی جس پر باقاعدہ سماعت کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل براڈ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کرس براڈ میرے والد ضرور ہیں مگر وہ بطور میچ ریفری اپنی ذمہ داری ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں