جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

یاسر شاہ کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا

یاسر

لاہور: لیگ اسپنر یاسر شاہ کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا، پی سی بی نے یاسر شاہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ یاسر شاہ سپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کی زیرنگرانی تربیت حاصل کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی یاسر شاہ کی بالنگ میں نکھار لانے کے لیئے کوششیں جاری ہیں، لیگ اسپنر کو لیجنڈری لیگ اسپنر مشتاق احمد سے بالنگ کی ٹپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سابق ٹیسٹ اسپنر مشتاق احمد کی گزشتہ ہفتے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے تقرری کی گئی تھی۔

معاہدے کے مطابق مشتاق احمد 120 روز پر مشتمل اسائنمنٹ میں ڈومیسٹک باؤلرز کے ساتھ ساتھ انڈر 16 اور انڈر 19باؤلرز کے ساتھ بھی کام کریں گے اور ضرورت پڑنے پر مشتاق احمد قومی کرکٹ ٹیم کے لئے بھی دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی سری لنکن ٹیم کے آفیشلز سے ملاقات، پاکستان آمد پرخوش آمدید کہا

یاسر شاہ 16 دسمبر کو قومی کرکٹ ٹیم کو کراچی میں دوبارہ جوائن کرلیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں