یاسر شاہ نے ثابت کردیا کہ ایک اچھے بیٹسمین بھی ہیں،عثمان شنواری

عثمان شنواری

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری قائد اعظم ٹرافی میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

عثمان شنواری کا کہنا ہے کہ کوشش ہو گی کہ جیت کر فائنل میں جگہ بنائیں اور پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے جب بھی کال آئے گی میں تیار ہوں۔

فاسٹ باؤلر نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی ہماری درس گاہ ہے یہاں سے ہم سیکھتے ہیں، بالنگ اگر لائن پر ہوتی تو رزلٹ کچھ مختلف ہوتا ہے۔ محمد عباس بہترین بالر ہیں لیکن انھیں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر شاہ کی شاندار سنچری لیکن پاکستان فالو آن کا شکار

یاسر شاہ کی سینچری کے حوالے سے عثمان شنواری کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں یاسر شاہ کے ساتھ میچ کھیلا تھا، وہاں یاسر وکٹ پر کافی دیر رکے تھے۔

یاسر شاہ کو کہا تھا یہاں بیٹنگ کر لی وہاں 145کی اسپیڈ سے آنے والی گیندوں کا سامنا کرو گے تو پوچھوں گا لیکن یاسر شاہ نے آج تو بہترین اننگز کھیل کر ثابت کردیا کہ وہ بالر کے ساتھ ساتھ ایک اچھے بیٹسمین بھی ہیں۔