جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

یاسر شاہ محنت کررہے ہیں، مسائل جلد حل ہوجائیں گے: مشتاق احمد

مشتاق احمد

لاہور: اسپن بالنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ یاسر شاہ نیٹ پر بہت محنت کررہے ہیں ان کے مسائل جلد حل ہوجائیں گے

پاکستان کے اسپن بالنگ کوچ مشتاق احمد کہتے ہیں کہ معمولی سے مسائل کی وجہ سے یاسر کی بالنگ متاثر ہوئی ہے، ان کے مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔

مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ ایک بہترین بالر ہیں ان کا وزن کچھ بڑھا ہے جسے کم کرنے کا کہا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ یاسر شاہ کی اسکل میں معمولی خامیاں ہیں جنہیں دور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر شاہ کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا

واضح رہے کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو بالنگ میں نکھار لانے کے لئے سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا تھا، پی سی بی نے یاسر شاہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے مطابق یاسر شاہ سپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کی زیرنگرانی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں