جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

یاسر شاہ کو مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دے دیا گیا

زیادتی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے قومی کرکٹر یاسر شاہ کو مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دے دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کا مبینہ زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں جس کے بعد اسلام آباد کے تھانہ شالیمار نے کرکٹر کا نام ایف آئی آر سے خارج کردیا ہے۔ پولیس نے ضمنی رپورٹ بنا کر عدالت میں بھی پیش کردی۔

متاثرہ خاتون نے بھی اعتراف کیا کہ یاسر شاہ کا نام غلط بیانی کے باعث ایف آئی آر میں شامل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر شاہ کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا

پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کی ضمنی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق مدعیہ نے بھی یاسر شاہ کا نام کیس سے نکالنے کا کہا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ شالیمار کے مطابق یاسر شاہ کا کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی میں معاونت کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں