جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ یاسرہ رضوی کے گھر بیٹے کی پیدائش

بیٹے

پاکستانی اداکارہ یاسرہ رضوی اور پروڈیوسر عبدالہادی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ یاسرہ رضوی نے نومولود کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ماں بننے کی اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صنم چوہدری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بیٹے سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ انسان ہونا آپ کا واحد تعارف ہے اور اپنے ساتھیوں کی خدمت آپ کا مقصد ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ برس ڈرامہ پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کی تھی، عبدالہادی عمر میں یاسرہ سے 10 برس چھوٹے ہیں، شادی کے وقت یاسرہ کی عمر 34 برس جب کہ عبدالہادی کی عمر 24 برس تھی۔

متعلقہ خبریں