جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

یہ حکومت چور کی داڑھی میں تنکا کے مترادف ہے: نفیسہ شاہ

نفیسہ

سلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی وزیر کے بیان پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکمران چور مچائے شور کے مترادف ہیں۔

سندھ ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ یہ حکومت چور مچائے شور، چور کی داڑھی میں تنکا کے مترادف ہے، وزیراعظم سے لے کر وفاقی کابینہ تک سب نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جو چیز پنجاب میں جائز وہ سندھ میں کیسے ناجائز ہے : ڈاکٹر نفیسہ شاہ

ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ ایک نیازی نے فال آف بنگلہ دیش کیا۔ دوسرے نے فال آف کشمیر کردیا، ان امریکن سنڈیوں کے خلاف محکمہ زراعت کو کارروائی کرنی چاہیئے جو اپنی فصل کو برباد کر رہے ہیں۔

نفیسہ شاہ کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن میں کوئی تفریق نہیں چاہتی، میاں شہبازشریف کو قائدانہ کردار ادا کرناچاہیئے۔

متعلقہ خبریں