جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

یونس خان کا انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار کر دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر قومی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار کی تصدیق کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش کی تھی۔ ذرائع کےمطابق یونس خان اوربورڈ کے درمیان کافی حد تک معاملات طے بھی پاگئے تھے، لیکن سابق کپتان کوچنگ کے ساتھ جونیئر ٹیم کی سلیکشن کی سربراہی کے بھی خواہش مند تھے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاونٹ سے اس پوسٹ کو شیئر کیا ہے جس میں ان کی جانب سے انڈر نائن ٹین کی کوچنگ سے انکارکیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اب تک کے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ منصور رانا ہیں۔

متعلقہ خبریں