جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

آپ نے ’وکٹم کارڈ‘ کا استعمال کیا ہے، احمد علی بٹ دانیہ ملک پر برہم

احمد علی بٹ

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی جانب سے سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اداکار احمد علی بٹ نے دانیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔

احمد بٹ نے دانیہ سے متعلق انسٹا اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ مجھے دانیہ سے کوئی ہمدردی نہیں ہے اور نہ ہی ان کی طلاق سے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر گندگی پھیل گئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’آپ کو اچھی طرح معلوم تھا کہ جب آپ نے عامر لیاقت سے شادی کی تو آپ کو کیا حاصل ہوگا اور آپ نے اس شادی سے بھرپور شہرت حاصل کی لیکن اپنے ذاتی بیڈروم سے ویڈیوز بنانا اور اب ان ذاتی ویڈیوز کو لیک کرنا نفرت سے بالاتر ہے۔

احمد بٹ کاکہنا تھا کہ اپنی طلاق کو عام کرنا اوراسے ایک سرکس بنادینا افسوسناک ہے، یہ ظاہر ہے کہ آپ نے ’وکٹم کارڈ‘ کا استعمال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت نے دین کی باتیں کی، اپنے دُکھ درد سُنائے اس لئے بیٹی دی ، والدہ دانیہ ملک

انہوں نے کہا کہ مجھے کسی بھی فریق سے کوئی ہمدردی نہیں ہے لیکن صرف اس بات سے تنگ آچکا ہوں کہ سوشل میڈیا ایسے واقعات کے لیے ٹوائلٹ کیسے بن گیا ہے، کوئی بھی آپ کی گندگی نہیں دیکھنا چاہتا، یا تو اس معاملے کو نجی طور پر حل کریں یا کسی وکیل کے پاس جائیں۔

متعلقہ خبریں