جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے شرم آنی چاہیئے، خواجہ آصف کی صدر مملک پر شدید تنقید

خواجہ

اسلام آباد: خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صدر سمریاں واپس بھیجتا ہے، اسمبلی اراکین سے حلف نہیں لیتا، صدر کو تقریر کرتے ہوئے شرم کرنی چاہیے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس شخص نے اسمبلی توڑی اسے شرم و حیا ہونی چاہیئے، اسمبلی توڑنے والا شخص اسمبلی میں آکر تقریر کررہا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صدر سمریاں واپس بھیجتا ہے، اسمبلی اراکین سے حلف نہیں لیتا، صدر کو تقریر کرتے ہوئے شرم کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ انتخاب کا سال ہے، سیاسی نفرت ختم کریں اور الیکشن کرائیں: صدر مملکت

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کا اسکا لیڈر ہے اسی طرح کا یہ خود ہے۔

متعلقہ خبریں