جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

یونس خان اور مشتاق احمد ٹیم منیجمنٹ سے ڈراپ

ڈراپ

یونس خان اور مشتاق احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ سے ڈراپ کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لیے یونس خان اور مشتاق احمد کی خدمات حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیٹنگ کنسلٹنگ یونس خان اور مشتاق احمد کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منیجمنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم انہیں دسمبر میں متوقع دورہ انگلینڈ کے لیے واپس منیجمنٹ میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے یونس خان کو بطور بیٹنگ کوچ اور مشتاق احمد کو بطور اسپن کوچ منیجمنٹ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں